Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک چالان پر ادا شدہ رقم کی واپسی کیسے ہوتی ہے؟

رقم کی واپسی اسی چینل سے ہوتی ہے جس پر ادائیگی کی گئی ہو (فوٹو: عاجل)
 محکمہ ٹریفک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چالان پر کیا گیا اعتراض منظور ہونے کی صورت میں رقم واپس لی جا سکتی ہے جس کا طریقہ کار بھی جاری کردیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک سے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر دریافت کیا گیا تھا کہ ’ایس ایم ایس کے  ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اطلاع  ملنے پر اس کے خلاف اعتراض پیش کیا تھا- کافی عرصے تک جواب کا انتظار کرتا رہا اور جواب نہ ملنے پر چالان کا جرمانہ جمع کرادیا- اسی دوران اطلاع ملی کہ اعتراض قبول کرلیا گیا ہے۔ اس ضمن میں جرمانے کی جمع کی گئی رقم واپس ملنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟‘  
محکمہ ٹریفک نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’جرمانے کی رقم واپس ملے گی اور اسی چینل سے واپس ہوگی جس چینل سے جمع کرائی گئی تھی- یہ کارروائی اس وقت ہوگی جب محکمہ ٹریفک کی جانب سے مقررہ کمیٹی چالان پر اعتراض منظور کرنے اور جرمانے کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ جاری کردے۔‘ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: