Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرنسی ایکسچینج ریٹ 14 جنوری: ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.07 روپے رہی. (تصویر: ایس بی پی)
پاکستانی میں کاروباری ہفتے کے آخری روز روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.07 روپے رہی۔ جمعرات کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 176.38 روپے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں یورو کی قدر 201.91، برطانوی پاؤنڈ 241.84، سعودی ریال 46.91، اماراتی درہم 47.93، بحرینی دینار 467، عمانی ریال 457.33 اور کویتی دینار 583.25 روپے رہی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 176.9 روپے جب کہ قیمت فروخت 178.4 روپے رہی۔ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 240.1 روپے اور قیمت فروخت 242.3 روپے، سعودی ریال کی قیمت خرید 46.45 روپے، قیمت فروخت 46.95 روپے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 48.55 روپے اور قیمت خرید 49.05 روپے رہی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں