Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا سے صتحیابی میں اضافہ

گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 ہزار 6 سوسے زائد پازیٹوکیسز کی تصدیق ہوئی(فوٹو، ٹوئٹر)
  سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 5 ہزار 628 نئےکیسز کی تصدیق ہونے کے بعد اب تک اس مرض میں مبتلا مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 4 ہزار 672 تک پہنچ گئی ہے۔ 
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے سبق نیوز کا کہنا ہے کہ مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس میں مبتلا دو افراد کے ہلاک ہونے کے بعد مجموعی ہلاکتیں 8 ہزار 903 ہو گئی ۔ 
وزارت صحت کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ایک ہی دن میں 3 ہزار 511 افراد کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے 5 لاکھ 58 ہزار 546 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ 
مملکت کے مختلف ریجنز میں کورونا وائرس کے زیرعلاج مریضوں میں سے 287 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔ 
 واضح رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگائی جارہی ہے جس کےلیے ‘توکلنا ’ اور صحتی ایپس پرپیشگی وقت حاصل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سعودی وزارت صحت کی جانب سے مملکت میں سعودی شہری اور مقیم غیر ملکیوں کو وائرس سے بچاو کےلیے مفت ویکسین لگانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ 
 

شیئر: