Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں کورونا ویکسین کی 53.4 ملین خوراکیں دے دی گئیں

بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 سے کیا گیا- (فوڈو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی 53.4 ملین خوراکیں لگائی جاچکی ہیں- 
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی اب تک 5 کروڑ 34 لاکھ 87 ہزار 784 خوراکیں دی جاچکی ہیں-
اب تک لگائی جانے والی ویکسین کی مجموعی خوراکوں میں  4.8 ملین بوسٹر ڈوزبھی شامل ہیں- 
وزارت صحت کی جانب سے جاری  اعدادوشمار کے مطابق اب تک لگائی جانے والی ویکسینز میں 25.17 ملین پہلی خوراک،  23.4 ملین دوسری خوراک  شامل ہے جبکہ 1.926 ملین معمر افراد کو ویکسین کی دونوں خوراکیں دی جاچکی ہیں- 
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ 17 دسمبر  2020 کو شروع کیا گیا تھا-
 دوسرے مرحلے کا آغاز 18 فروری  2021 جبکہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کا آغاز 20 اکتوبر 2021 سے کیا گیا ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: