Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ٹیم کی کپتانی سے شوہر کی دستبرداری پر انوشکا شرما کا جذباتی پیغام

وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: انسٹاگرام، انوشکا شرما)
سات برس بعد انڈین ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے والے انڈین کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ میچ ہارنے پر وہ بعض اوقات رو پڑتے تھے۔
انوشکا شرما نے شوہر کی ریٹائرمنٹ کے متعلق ایک جذباتی انسٹاگرام پوسٹ میں معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے 2014 میں وراٹ کے کپتان بننے سے متعلق یاد بھی تازہ کی۔
انوشکا شرما نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے جب 2014 میں آپ نے بتایا کہ ایم ایس دھونی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہونے پر آپ کو کپتان بنایا گیا ہے۔‘
’مجھے اسی روز بعد میں ایم ایس دھونی، اپنی اور آپ کی وہ گفتگو یاد ہے جس میں دھونی نے مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تمہاری ڈاڑھی کتنی جلد سرمئی ہو گی۔ اس روز کے بعد میں نے صرف ڈاڑھی ہی سرمئی ہوتی نہیں دیکھی بلکہ آگے بڑھتا بھی دیکھا ہے۔‘
اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں انڈین ٹیم کے کپتان کے طور پر آپ کی گروتھ پر فخر کرتی ہوں۔ 2014 میں ہم بہت کم عمر تھے۔‘
’یہ سوچنا کہ اچھی نیت، مثبت طرز اور ارادہ آپ کو آگے لے جا سکتا ہے، یہ ایسا کر سکتے ہیں لیکن چلینجز کے بغیر نہیں۔ ان چیلنجز میں سے بہت سے ایسے تھے جو فیلڈ سے متعلق نہ تھے۔ لیکن یہی تو زندگی ہے نا؟‘

وراٹ کوہلی کی اہلیہ نے لکھا کہ ’یہ آپ کو ایسے مقام پر آزماتے ہیں جب آپ ان کی توقع نہیں کرتے۔ میری محبت میں آپ پر فخر کرتی ہوں کہ آپ نے کسی چیز کو اپنی اچھی نیت کے  سامنے نہیں آنے دیا۔‘
انڈین ٹیم کی کامیابیوں اور ناکامیوں کا ذکر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے لکھا ’آپ نے کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کی حتی کہ بعض اوقات ہارنے میں میں نے آپ کی آنکھوں بھی دیکھے۔ ایسے میں آپ یہ سوچتے کہ مزید کیا ہو سکتا تھا۔‘
’یہ آپ ہیں اور یہی آپ ہر ایک سے چاہتے تھے۔‘ کا اظہار کرتے ہوئے انوشکا شرما نے مزید لکھا ’آپ غیرروایتی اور دوٹوک تھے۔ آپ جو کچھ تھے ہر ایک اسے سمجھ نہیں سکتا۔‘۔
وراٹ کوہلی کو ’آپ نے اچھا کیا‘ کا پیغام دیتے ہوئے انوشکا شرما نے لکھا ’آپ پرفیکٹ نہیں اور خامیاں رکھتے ہیں لیکن آپ نے انہیں کبھی چھپانے کی کوشش نہیں کی، اس کے بجائے ہر وقت ٹھیک کرنے کی کوشش کی، مشکل کام کرنے کی کوشش کی۔‘

شیئر: