Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وراٹ کوہلی اور میرے درمیان جو بات ہوئی وہ ذاتی ہے: محمد رضوان

رضوان کا کہنا ہے کہ انہوں یہ بات اپنے بھائی کو بھی نہیں بتائی (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ٹی20 ورلڈ کپ کے میچ میں انڈیا کو ہرانے کے بعد وراٹ کوہلی سے جو باتیں ہوئیں وہ ذاتی نوعیت کی ہیں بتائی نہیں جاسکتیں۔
ایک انٹرویو کے دوران محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’دیکھیں جی میں تو ان سے ملا نہیں تھا ہمارے باقی کھلاڑی ملے تھے انڈین پلیئرز سے، لیکن ہماری آخر میں بات ہوئی تھی میرے اور وراٹ کوہلی کے درمیان وہ پرسنل ہے۔‘
صحافی کے اصرار پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’آج تک وہ (بات) میں نے اپنے بھائی کو بھی نہیں بتائی اس نے پوچھا تھا۔‘
’وہ ایک ایسی بات ہے کہ ہم بتا نہیں سکتے بس میرے اور وراٹ کوہلی کے درمیان ہے وہ۔‘
محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ ان کا کسی بھی ورلڈ کپ میں پہلا میچ تھا اور انہیں بعد میں محسوس ہوا کہ جیسے وہ میچ کوئی ’جنگ عظیم‘ تھا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ہم ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہار گئے تھے لیکن پھر بھی لوگوں نے بہت محبت دی۔
’لوگ کہتے ہیں انڈیا سے جو آپ نے میچ جیتا ہے ہمارا فائنل وہی تھا۔‘

شیئر: