Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں کورونا کے 5 ہزار 8 سو کیسز کا اندراج

’گزشتہ روز دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 454 مریضوں کی حالت نازک ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزارت صحت نے آج منگل کو کورونا کے 5 ہزار 8 سو 73 کیسز کی تصدیق کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ روز دو مریض ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 454 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے کل مریضوں کی تعداد بڑھ کر 626808 ہوگئی ہے‘۔
’گزشتہ روز 4535 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ کل تعداد 573831 ہوگئی ہے‘۔
’ہلاک شدگان کی کل تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے جو 8910 ہوگئے ہیں‘۔

شیئر: