Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ اور ہفتے کو ریاض میں شدید سردی کا امکان

مدینہ کے شمالی علاقے اور حائل میں پارہ منفی 5 تک پہنچنے کا امکان ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ موسمیات کے قومی مرکزکے ترجمان کا کہنا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز مملکت کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرجائے گا۔
عاجل نیوز نے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جمعہ اور ہفتے کے روز ریاض ریجن میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ سردی کی شدید لہر کی وجہ سے درالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرجانے کا امکان ہے۔
القطحانی نے مزید کہا کہ مملکت کے علاقے شمالی حدود ، حائل اور مدینہ منورہ کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 5 تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برف باری کی توقع ہے۔
سردی کی شدت کے حوالے سے القحطانی نے مذکورہ علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سرد موسم سے بچاو کےلیے مقرہ احتیاطی تدابیرپرسختی سے عمل کیاجائے علاوہ ازیں موسمی حالات سے بھی باخبررہیں۔

شیئر: