Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیہ پردا ..خوبصورتی اور اداکاری کا منفرد سنگم

نئی دہلی...بالی ووڈ اداکارہ جیہ پردا کی پیر کو 55ویں سالگرہ ہے۔ان کا شمار چنندہ اداکاراوں میں شمار ہوتا ہے جن کی خوبصورتی اور اداکاری کا منفرد سنگم دیکھنے کو ملتا ہے۔ فلمساز ستیہ جیت رے جیہ پردا کی خوبصورتی اور اداکاری سے اتنے زیادہ متاثر تھے کہ انہوں نے جیہ پردہ کو دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں ایک کا درجہ دے رکھا تھا۔ ستیہ جیت رے انہیں لے کر ایک بنگلہ فلم بنانے والے تھے لیکن صحت خراب ہونے کی وجہ ان کا یہ منصوبہ ادھورا رہ گیا۔ جیہ پردا کا اصل نام للیتا رانی تھی۔ ان کی پیدائش آندھرا پردیش کے چھوٹے سے گاوںمیں 3 اپریل 1962 کو متوسط خاندان میں ہو ئی تھی۔ ان کے والد کرشنا تیلگو فلموں کے ڈسٹری بیوٹر تھے۔ بچپن سے جیہ پردہ کا رجحان رقص کی طرف تھا ۔ 14 برس کی عمر میں جیہ پردہ کو اپنے اسکول میں رقص پروگرام پیش کرنے کا موقع ملا جسے دیکھ کر ایک فلم ڈائریکٹر ان سے کافی متاثر ہوئے ۔ اپنی فلم بھومی قسم میں کام کی پیشکش کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا۔ بعد میں اپنے والدین کے زور دینے پر جیہ پردہ نے فلم میں رقص کرنا قبول کر لیا۔ اس کے لئے جیہ پردہ کو معاوضے کے طور پر محض 10 روپے ملے لیکن ان کے3 منٹ کے رقص کو دیکھ کر جنوبی ہندوستان کے کئی فلم ساز ، ہدایت کار کافی متاثر ہوئے اور اپنی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ 1976 جیہ پردہ کے فلمی کیریئر کا اہم سال ثابت ہوا۔ جیہ پردہ جنوبی ہندوستان میں اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔ 1977 میں جیہ پردہ کے فلمی کیریئر کی ایک اور اہم فلم اداوی راماڈو ریلیز ہوئی جس نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کئے۔ اس فلم میں اداکار این ٹی راماراو کے ساتھ کام کیا اور شہرت کی بلندیوں پر جا پہنچیں۔ 

 

شیئر: