Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر ایک لاکھ ریال جرمانہ

’سوشل میڈیا میں بے بنیاد باتیں شیئر کرنا یا لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا سنگین جرائم ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے متعلق غلط معلومات پھیلانا سنگین جرم ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ایسا کرنے پر ایک لاکھ ریال سے 10 لاکھ ریال تک جرمانہ ہوگا‘۔
’علاوہ ازیں کم سے کم ایک سال اور زیادہ سے زیادہ 5 سال تک قید یا پھر جرمانہ و قید دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کے مختلف ذرائع میں کورونا کے متعلق بے بنیاد باتیں پھیلانا، غلط اعداد و شمار شیئر کرنا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانا یا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اکسانا سنگین جرائم ہیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’خلاف ورزی کی تکرار پر جرمانے کی رقم اور سزا دوگنا ہوگی‘۔

شیئر: