Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں  فضائی سسٹم محفوظ ہے، 5 جی سے متاثرہونے کا امکان نہیں

جی فائیو نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تمام حفاظتی انتظامات موجود ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی اور محکمہ مواصلات  نے اطمینان دلایا ہےکہ سعودی عرب میں پروازوں کا سسٹم ’5 جی‘مواصلاتی نظام سے محفوظ ہے- 
اخبار 24 کے مطابق سول ایوی ایشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں فضائی نقل و حمل کے دوران زیر استعمال ویووز فضائی سلامتی کے لیے مطلوب انتہائی  معیاری ہیں-
یہ فضائی حدود استعمال کرنے والوں کو ہرطرح کی دخل اندازی کے خطرات سے تحفظ دیے ہوئے  ہے- دخل اندازی سے کوئی اثر نہیں پڑے گا- 
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نےکہا ہے کہ   مملکت میں پروازوں کے بنیادی ڈھانچے کو پابندی کے ساتھ جدید خطوط پر استوارکیا جاتا ہے- جی فائیو نیٹ ورک کے حوالے سے بھی تمام حفاظتی انتظامات موجود ہیں- 
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ شہری ہوابازی کی عالمی تنظیم ’ایکاؤ‘ نے جو شرائط و ضوابط مقرر کیے ہیں ان پر ہمارے یہاں کا فضائی سلامتی نظام پورا اتر رہا ہے- 
انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت میں فائیوجی نیٹ ورک کے ویووز کا دائرہ دنیا بھر میں40 سے زیادہ ملکوں میں آزمائے ہوئے تکنیکی معیار کے عین مطابق ہے- 
دریں اثنا الوطن اخبار کے مطابق سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فضائی کمپنیوں کے حوالے سے آن لائن شکایات پیش کرنے اور وصول کرنے والا نیا سسٹم متعارف کرایا جائے  گا-
محکمہ شہری ہوابازی نے بتایا ہے کہ  مئی 2021 کے دوران مسافروں کی جانب سے شکایات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے- مئی کے دوران فضائی کمپنیوں کے خلاف  285 شکایات درج کرائی گئیں جبکہ 2020 میں مئی میں صرف 165 شکایات کا اندراج ہوا تھا-

شیئر: