Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر کے سہانے موسم کے چرچے سوشل ٹائم لائنز پر

الخبر کی کورنش سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے (فوٹو: الخبر میونسپلٹی)
سعودی عرب کے شہر الخبر میں موسم اچھا ہوا تو وہاں مقیم پاکستانی اور دیگر جہاں اس سے محظوظ ہوئے وہیں سوشل ٹائم لائنز پر بھی اس کا خوب چرچا رہا۔
خلیج عرب کے کنارے واقع الخبر شہر کو کورنش، آبشار کے علاقے اور پرنس فیصل بن فہد سی پارک کی وجہ سے بھی سیاحوں کا پسندیدہ مقام مانا جاتا ہے۔
سعودی عرب کا ساحلی شہر الخبر سعودی عرب کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔
پرنس محمد بن یونیورسٹی سمیت متعدد اہم مراکز کا میزبان یہ شہر اہم ترین سعودی علاقوں میں سے ایک دمام کا پڑوسی ہے۔
عام طور پر گرم موسم رکھنے والے الخبر میں موسم اچھا ہوا تو جہاں سرک پر برستی بارش ویڈیوز اور تصاویر میں محفوظ ہو کر ٹائم لائنز پر پہنچی وہیں درجہ حرارت کی کمی بھی بھرپور توجہ کا مرکز رہی۔
سعد مقصود نامی ٹویپ نے لکھا ’آج الخبر میں صبح سے ٹھنڈ ہے ہلکی سی دھند ہے۔ یہاں کے حساب سے یہ موسم کم کم ہی میسر آتا ہے۔‘
الخبر میں مقیم ایک اور پاکستانی نے اچھے موسم کا تذکرہ کیا تو اس کی تفصیل بتاتے ہوئے لکھا کہ ایسے موقع پر خوشبودار اور گرم بلیک کافی لطف دوبالا کر دیتی ہے۔
ذرخیز مٹی اور میٹھے پانی کے ذخیروں کی وجہ سے کھجور کے ساتھ ساتھ تربوز سمیت متعدد پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے لیے مشہور الخبر کو معروف تجارتی اور صنعتی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔

شیئر: