Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2021 میں سعودی شہریوں نے اندرون ملک سیاحت پر کتنی رقم خرچ کی؟

’سعودی عرب میں رہائشیوں کے تقابل سے ایک فرد کا خرچ 3800 ریال ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
2021 کے دوران سعودی شہریوں نے اندرون ملک سیاحت پر 80 بلین ریال خرچ کیے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ رقم سال 2019 کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔
وزیر سیاحت احمد الخطیب نے کہا ہے کہ ’اندرون ملک سیاحت پر شہریوں اور مقیم غیرملکیوں نے ریکارڈ خرچ کیا ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں رہائشیوں کے تقابل سے ایک فرد کا خرچ 3800 ریال ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’سیاحت کے شعبے کے فروغ کے لیے ایک لاکھ 37 ہزار شہریوں کی تربیت کی گئی ہے۔‘
واضح رہے کہ محکمہ اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی کل تعداد 35 ملین ہے جبکہ 2019 میں شہریوں کی تعداد دو کروڑ 11 لاکھ تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق سال 2019 میں سعودی شہریوں نے اندرون ملک سیاحت پر 61.2 بلین ریال جبکہ 2018 میں 48.1 بلین ریال خرچ کیے تھے۔

شیئر: