Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اومی کرون سے بچنے کے لیے 70 فیصد افراد کو بوسٹر ڈوز لگانا ضروری

’ہمیں 70 فیصد افراد کا بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کا ہدف آئندہ تین ماہ میں حاصل کرنا ہوگا‘ (فوٹو: واس)
متعدی امراض کے سعودی ماہر ڈاکٹر ابراہیم مومن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسموں سے بچنے کے لیے معاشرے کے 70 فیصد افراد کو بوسٹر ڈوز لگانا ضروری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’ہمیں 70 فیصد افراد کا بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کا ہدف آئندہ تین ماہ میں حاصل کرنا ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس وقت بوسٹر ڈوز لگوانے کی والوں کی شرح 17 فیصد تک پہنچ چکی ہے‘۔
’بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کی شرح میں اضافے کے باعث کورونا کے مریضوں کی روزانہ تعداد کم ہوتی دیکھی جاسکتی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’جن افراد نے ویکسین کی دو خوارکیں لے رکھیں وہ اومی کرون سے 40 فیصد تک تحفظ حاصل کرلیتے ہیں‘۔
’دو خوارکیں لینے والوں کو اومی کرون لاحق بھی ہوجائے تو وہ 75 فیصد ہسپتال میں داخل ہونے سے بچ جاتے ہیں‘۔
’جبکہ بوسٹر ڈوز لینے والے اومیکرون سے 75 فیصد جبکہ لاحق ہونے کی صورت میں ہسپتال میں داخل ہونے سے 90 فیصد محفوظ رہ جاتے ہیں‘۔

شیئر: