Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں اتحادی فورسزکا آپریشن جاری، 40 دہشتگرد ہلاک

آپریشن میں حوثیوں کی 8 عسکری گاڑیاں تباہ ہوئیں(فوٹو، ٹوئٹر)
یمن میں اتحادی فورسز کا حوثیوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔
یمن کی مارب کمشنری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے اندراتحادی فورسز نے حوثی باغیوں کے خلاف 8 عسکری آپریشن کیے۔
فوجی کارروائیوں میں حوثیوں کے 5 عسکری گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ 40 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
اتحادی فورسز کی جانب سے یمن میں ٹارگٹڈ آپریشن کیے جارہے ہیں جن میں حوثی باغیوں کے یونٹس کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ شہری آبادی ان آپریشنز سے محفوظ ہیں۔

شیئر: