Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثیوں کے خلاف اتحادی فورس کے 36 ٹارگٹڈ آپریشنز

عسکری کارروائیوں میں 330 حوثی ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ یمن میں ایران نواز حوثی دہشتگردوں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 عسکری آپریشنز کیے گئے۔
سبق نیوز نے اتحادی فورسز کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ فورسز نے یمن کی مارب کمشنری میں ٹارگٹڈ آپریشن میں حوثی باغیوں کی 22 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا جبکہ 250 سے زائد ایران نواز حوثی ہلاک ہوئے۔
دوسری جانب اتحادی فورسز نے یمن کی البیضاکمشنری میں 12 عسکری کارروائیاں کیں جن میں 80 سے زائد حوثی ہلاک ہوئے اور  7 فوجی گاڑیوں کو تباہ کیا گیا۔
واضح رہے اتحادی فورسز کی جانب سے یمن میں حوثی دہشتگردوں کے خلاف جامع انداز میں عسکری آپریشن جاری ہے جس میں اب تک سیکڑوں حوثی باغی ہلاک ہوچکے ہیں۔

شیئر: