Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان پر حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ، ایک زخمی

حملے کا مقصد علاقے کی آبادی کو نقصان پہنچانا تھا۔ (فوٹوسبق)
عرب اتحاد نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل جازان شہر کے صنعتی علاقے میں گرا ہے۔
سبق اخبار 24 اور العربیہ کے مطابق عرب اتحاد نے حوثیوں کے نئے حملے کے حوالے سے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اتوار کو جازان کے انڈسٹریل ایریا میں حوثیوں کا ایک بیلسٹک میزائل گرا ہے۔ اس حملے کا مقصد علاقے میں موجود آبادی کو نقصان پہنچانا تھا- حملے کے نتیجے میں ایک رہائشی زخمی ہوا ہے۔
عرب اتحاد کے مطابق اس سے قبل جمعے کو بھی حوثیوں کی جانب سے خمیس مشیط شہر پر حملہ کیا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: