Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے چار ہزار 8 سو مریضوں کا اندراج، 6 ہزار دو سو شفایاب

’مریضوں کی کل تعداد 657192 ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 599834 ہوگئی ہے‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں چار ہزار 8 سو 38 مریضوں کا اندراج ہوا ہے جبکہ چھ ہزار دو سو 96 افراد شفایاب ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 705 مریضوں کی حالت ناز ک ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 657192 ہے جبکہ شفایابی حاصل کرنے والوں کی کل تعداد 599834 ہوگئی ہے۔‘
وزارت نے کہا ہے کہ ’کورونا کے باعث اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8922 ہے۔‘

شیئر: