Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برکینا فاسو میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کر لیا

افریقی ملکی برکینا فاسو کے فوج نے ٹی وی پر براہ راست اعلان کیا ہے کہ حکومت کا تختہ الٹ کر ملک کا اقتدار سنبھال لیا ہے اور پارلیمان معطل کر دی ہے
پیر کو ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے اعلان میں فوج نے کہا کہ ملک کی سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور ’مناسب وقت‘ پر ’آئین کی بحالی‘ کا وعدہ کیا ہے۔ 
اس سے قبل امریکہ نے برکینا فاسو کے صدر روش مارک کرسچئن کابور کی ’فوری رہائی‘ کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ فوجی بغاوت کے بعد آئین کی پاسداری کی جائے۔ 
امریکی محکمہ خارجہ نے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’پم صدر کابور  اور دیگر حکومتی عہدیداران کی فوری رہائی  اور سکیورٹی فورسز سے برکینا فاسو کے آئین اور سول قیادت کی پاسداری کا مطالبہ کرتے ہیں۔‘
 

شیئر: