Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع، پاکستان سمیت 17 ممالک کے شہری فائدہ اٹھائیں گے

اقاموں اور خروج و عودہ میں 31 مارچ تک توسیع کی جا رہی ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے فیس اور مقابل مالی کے بغیر بیرون مملکت موجود مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری) ویزوں میں 31 مارچ  2022 تک توسیع سے مستفیض ہونے والے ممالک کی فہرست جاری کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں کہا ہے کہ ’اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع کا فائدہ پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، افغانستان، ترکی، مصر، لبنان، ایتھوپیا، ویت نام، برازیل، جنوبی افریقہ، زمبابوے، نمیبیا، موزمبیق، بوٹسوانا، لیسوتھو اور ایسواتینی ممالک  ؎میں موجود مقیم غیرملکیوں کو ہوگا۔‘
یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے پیر 24 جنوری کو شاہی فرمان کی منظوری پر اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک توسیع خودکار سسٹم کے تحت شروع کردی ہے۔
توسیع کے لیے تارکین یا ان کے سپانسرز کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کرنے اور سعودی سفارت خانوں اور قونصلیٹ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ تمام کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے محکمہ پاسپورٹ خود کار نظام کے تحت مفت کررہا ہے۔ 

شیئر: