Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نائب وزیر دفاع اور چینی وزیر برائے نیشنل ڈیفینس کا رابطہ

دفاع اور عسکری شعبے کے معاملات کا جائزہ لیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اورعوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے نیشنل ڈیفینس جنرل وی فونگ نے ورچوئل رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ورچوئل رابطے میں سعودی عرب اور چین کے دوطرفہ تعلقات خصوصا دفاع اور عسکری شعبے کے معاملات کا جائزہ اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جبکہ باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔ 
 سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری، آرمی آپریشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل مسفر آل غانم، نائب وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ھشام بن عبدالعزیز اور ادارہ عالمی تعاون کے انچارج بریگیڈیئر سعد الشہری بھی موجود تھے۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹویٹ کیا کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی جمہوریہ چین کے وزیر برائے نیشنل ڈیفینس سے رابطہ کیا ہے‘۔
’ہم نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات اور دفاعی و عسکری شعبے میں دوطرفہ تعاون کے طریقوں اور خطے کے حالات کا جائزہ لیا ہے‘۔

شیئر: