Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی روضہ شریفہ اجازت نامے میں ترمیم ہوسکتی ہے؟

اجازت نامہ چار گھنٹے قبل تک منسوخ کرایا جاسکتا ہے( فوٹو عاجل)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’مسجد نبوی روضہ شریفہ ( منبر اور نبی کریم کے حجرے کے درمیان کا حصہ) میں نماز کا اجازت نامہ وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے پہلے تک منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔ یہ کام اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوگا۔ پہلے اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے کے بعد نیا اجازت نامہ جاری کرانا ممکن ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ ’جہاں تک اجازت نامے کے وقت میں ترمیم کا سوال ہے اعتمرنا ایپ میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے‘۔
’اگر کوئی روضہ شریفہ میں نماز کے اجازت نامے کے وقت میں ترمیم کا خواہش مند ہو تو اس کا بہتر طریقہ یہی ہے کہ وہ اپنا اجازت نامہ منسوخ کرا کر نیا اجازت نامہ جاری کرائے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ایسا اجازت نامے کا وقت شروع ہونے سے چار گھنٹے قبل تک کرایا جاسکتا ہے۔ نیا اجازت نامہ پرانے اجازت نامے کا وقت ختم ہونے کے بعد جاری کرایا جاسکے گا‘۔ 
وزارت حج وعمرہ سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا روضہ شریفہ میں نماز کے اوقات میں ترمیم کرائی جاسکتی ہےاور اجازت نامہ  منسوخ کرایا جاسکتا ہے۔

 

شیئر: