Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا مکہ مکرمہ کے پرانے محلوں کو منہدم کیا جائے گا؟

’ہماری طرف سے ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا‘ ( فوٹو: المواطن)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر میونسپلٹی سے منسوب نوٹس بے بنیاد ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 108 محلوں کو منہدم کیا جائے گا۔
جمعرات کو سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹوئٹر اور واٹس ایپ پر گذشتہ روز بڑے پیمانے پر بلدیہ سے منسوب نوٹس گردش کر رہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے پرانے محلوں کو منہدم  کیا جائے گا۔
بلدیہ نے واضح کیا ہے کہ ’ہماری طرف سے ایسا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔‘
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’مذکورہ نوٹس نہ صرف بے بنیاد ہے بلکہ غلط معلومات پر بھی مبنی ہے۔‘
’سب سے پہلی بات یہ معلوم ہونی چاہیے کہ مکہ مکرمہ میں محلوں کی تعداد 101 ہے، 108 نہیں جس طرح جعلی نوٹس میں کہا گیا ہے۔‘
’دوسری بات یہ معلوم ہونی چاہیے کہ اس طرح کا فیصلہ مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی طرف سے نہیں بلکہ وزارت بلدیاتی امور کی طرف سے ہوگا۔‘
بلدیہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جعلی پیغامات شیئر کرنے سے منع کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح معلومات مستند ذرائع سے لی جائیں۔

شیئر: