Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ حج موسم میں خیموں کے لیے 9 شرائط کیا ہیں؟

آئندہ حج موسم میں ان پر عمل  ہوگا (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے منٰی میں حاجیوں کے خیموں سے متعلق نو شرائط مقرر کی ہیں۔ آئندہ حج موسم میں ان پرعمل  ہوگا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق کدانہ کمپنی نے بتایا ہے کہ خیموں کی دیواریں ساؤنڈ پروف اور جراثیم کش مواد سے لیس ہوں گی۔ 
مزید پڑھیں
کدانہ کمپنی کا کہنا ہے کہ خیموں کی اندرونی دیواروں اورچھت کے حوالے سے اس بات کو ضروری قرار دیا گیا ہے کہ دیواریں ساؤنڈ اور ہیٹ پروف، رطوبت، بیکٹریا اور دیمک سے محفوظ ہوں۔ خیمے کا وزن ہلکا ہو۔ تنصیب آسانی سے ہو سکتی ہو۔ بیرونی دیواریں سیمنٹ کی بنی ہوں۔
خیموں کا فرش ایسا ہو جسے آسانی سے صاف کیا جا سکے۔ شدید حرارت برداشت کرسکتا ہو۔ خیموں کا اندرونی روغن ایسا ہو جس کی بو پریشان  نہ کرتی ہو۔
خیموں میں بجلی کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ایل ای ڈی لائٹس لگائی جائیں۔ بلب ایسے ہوں جو پانچ برس تک چلیں۔ روزانہ 12 گھنٹے کام کریں۔ بجلی کے سوئچ اعلی کوالٹی کے ہوں اور طویل مدت تک کام کرسکیں۔ آسانی سے لگائے جا سکیں۔ کرنٹ لگنے سے محفوظ ہوں۔ اس کے علاوہ ایئرکنڈیشن اور دروازوں سے متعلق بھی مختلف پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: