Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیاں ریکارڈ سے ہٹوانے کے لیے مہلت کب تک؟

تاخیر کے جرمانے اور تجدید کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی(فوٹو عکاظ)
سعودی محکمہ ٹریفک نے تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ’ وہ پہلی فرصت میں شاہی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوالیں۔ یہ مہلت ایک برس کے لیے ہے‘۔ 
 محکمہ ٹریفک نے کہا کہ’ تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو ریکارڈ سے ہٹوانے والوں کو تاخیر کے جرمانے اور تجدید کی فیس ادا نہیں کرنا ہوگی تاہم ٹریفک جرمانے معاف نہیں ہوں گے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق ’ناکارہ گاڑی تشلیح یا سکریپ کی دکانوں پر فروخت کرنے کی صورت میں تاخیر کے جرمانوں اور تجدید کی فیس سے استثنی ملےگا‘۔
محکمہ ٹریفک نے بیان میں کہا کہ’ اگر بلدیاتی کونسل کے اہلکار کسی کی تباہ شدہ یا ناکارہ گاڑی اٹھا کر لے گئے ہوں، گاڑی کا مالک اسے اپنے ریکارڈ سے ہٹوانااور تشلیح کی دکان پر فروخت کرنا چاہتا ہو تو ایسی صورت میں ثبوت پیش کرنا ہوگا۔ یہ ثبوت، گاڑی کی نمبر پلیٹس اور وہیکل رجسٹریشن کارڈ قریب ترین محکمہ ٹریفک میں جمع کرانا ہوگا‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی حکومت تباہ شدہ اور ناکارہ گاڑیوں کو اپنے ریکارڈ سے ہٹوانے کے لیے تاخیر اور تجدید کے جرمانوں اور فیس سے استثنی دے چکی ہے۔ یکم مارچ  2022 سے اس پر عمل درآمد شروع ہوگا۔  

 

شیئر: