Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ’بڑے خطرناک‘ لوگوں کا ذکر کیوں؟

کوئٹہ کی جانب سے ول سمیڈ نے 97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی (فوٹو: پی ایس ایل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف 190 رنز بنائے اور کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے چاروں طرف چھکوں چوکوں کی بارش نظر آئی۔
گراؤنڈ کے ہر طرف پڑنے والے چھکوں، چوکوں اور کیچ چھوٹنے کے باعث پشاور زلمی کے پرستار مایوس نظر آئے۔
مہوش خان نامی صارف نے ٹیم پر اپنے غصے کا اظہار صارم اختر کی مشہور زمانہ میم لگا کر کیا۔
فیلڈنگ کے دوران زلمی کے فیلڈرز نے اتنے کیچ چھوڑے کہ جب ایک فیلڈر نے واقعی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر احسن علی کا کیچ پکڑا تو فینز کو یقین ہی نہیں آیا کہ کیچ واقعی پکڑا گیا ہے۔

ٹوئٹر صارف فائرہ راجپوت نے پشاور زلمی کی حالت کا موازنہ فلم ’کوئی مل گیا‘ کے ریتک روشن کے ساتھ کیا اور ان کی تصویر پر لکھا تھا ’مجھے کچھ نہیں دکھ رہا ماں۔‘

ٹوئٹر صارف عائشہ صدیقہ نے زلمی کو ٹیم کو یاد دلایا ’ایک اور کیچ ڈراپ، بھائی کیچز ون میچز۔‘

’سیمی فائنل‘ نامی اکاؤنٹ نے انڈین اداکار راجپال یادیو کی میم پوسٹ کی جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے متعلق لکھا تھا ’بڑے خطرناک لوگ ہیں یہ۔‘

دوسری جانب کوئٹہ کے فینز کی ایک بڑی تعداد ٹیم کے اوپنر ول سمیڈ کی بیٹنگ کی تعریف کرتی نظر آئی جنہوں نے 97 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
ٹوئٹر صارف آصف جیری نے لکھا کہ ول سمیڈ نے اچھی اننگز کھیلی وہ سینچری مکمل کرنے کے مستحق تھے۔

ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ کی طرف سے ایک میم کا سہارا لے کر لکھا گیا ’واہ کیا بیٹنگ کررہا ہے۔‘

کوئٹہ کی جانب سے دوسرے اوپنر احسن علی نے بھی دھواں دار اننگز کھیلی اور 46 گیندوں پر 73 رنز بنائے۔
پشاور کی جانب سے عثمار قادر نے چار اوورز میں 20 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سمین گل نے چار اوورز میں 41 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر: