Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اومی کرون وائرس دگنے وقت تک سطح پر موجود رہتا ہے‘

موسم سرما میں وائرس پھیلنے کا پھیلنے کا بڑا موقع ہوتا ہے (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں انسداد متعدی امراض کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد حلوانی نے اومی کرون وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کے اسباب بیان کیے ہیں۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حلوانی نے کہا کہ ’موسم سرما تنفس وائرس پھیلنے کا بڑا سبب ہے۔ ان میں کورونا اور اس کی مختلف شکلیں جنم لینے اور پھیلنے کا بڑا موقع ہوتا ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’موسم سرما کے دوران گرمیوں کے مقابلے میں لوگ ایک دوسرے کے زیادہ قریب ہو جاتے ہیں‘۔  
ڈاکٹر محمد حلوانی کا کہنا تھا کہ ’جاپانی ڈاکٹروں نے جائزہ رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اومی کرون وائرس کورونا وائرس کے مقابلے میں دگنے وقت تک سطح پر موجود رہتا ہے‘۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4 ہزار 474 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایس پی اے نے وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائرس سے متاثرہ 2 ہلاکتوں کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار 931 تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 75 ہزار 471  ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 26 ہزار 532 ہو گئی ہے۔

شیئر: