Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت صحت کی مشترکہ پریس کانفرنس اتوار کو، نئے فیصلے کیا؟

پریس بریفنگ میں وزارت بلدیات کے ترجمان بھی شرکت کریں گے(فوٹو،ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت اوروزارت بلدیات کی کورونا وائرس کے حوالے سے ہفتہ وار مشترکہ پریس کانفرنس اتوار 30 جنوری کو منعقد ہوگی۔
پریس کانفرنس میں کوروناوائرس کی تازہ ترین علاقائی و عالمی صورتحال پروزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی روشنی ڈالیں گے۔
مشترکہ بریفنگ میں وزارت بلدیات کے ترجمان سیف سالم السویلم بھی خطاب کریں گے جس میں وہ مقررہ ایس اوپیز کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کو دی جانے والی ہدایات اور خلاف ورزیوں کے بارے میں شرکا کو مطلع کریں گے۔
سبق نیوز کے مطابق پریس کانفرنس اتوار 30 جنوری کوسہ پہر 3 بجکر35 منٹ پرہوگی جس میں کورونا ضوابط اور ویکسینیشن کے حوالے سے کی جانے والی نئی انتظامی تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا۔
واضح رہے قبل ازیں وزارت داخلہ نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے جاری بیان میں کہا تھا کہ یکم فروری سے ویکسینیشن اپ ڈیٹ کے ضوابط میں تبدیلی کی جائے گی وہ افراد جنہوں نے 8 ماہ قبل ویکسین کی دوسری خوراک لگوائی ہے اور انہوں نے بوسٹرڈوز نہیں لی انکے توکلنا پراسٹیٹس تبدیل کردیاجائے گا۔
توکلنا پرامیون کا اسٹیٹس تبدیل ہونے سے وہ کسی سرکاری یا نجی ادارے کے علاوہ مارکیٹوں و عوامی مقامات پربھی داخل نہیں ہوسکیں گے۔

بوسٹرڈوز نہ لگوانے والوں کے توکلنا پراسٹیٹس تبدیل ہوجائے گا(فوٹو، ٹوئٹر)

خیال رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حوالے سے اختیارکی جانے والی احتیاطی تدابیرکے پیش نظرایسے افراد جنہوں نے کورونا سے بچاو کےلیے لگائی جانے والی ویکسین 8 ماہ قبل لگائی تھی انکے لیے لازمی ہے کہ وہ بوسٹرڈوز لگوائیں جس کےلیے وزارت نے انہیں مہلت دی تھی۔
مقررہ مہلت یکم فروری 2022 کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد بوسٹرڈوز نہ لگوانے والوں کے توکلنا پر’امیون‘ کا اسٹیٹس ختم ہوجائے گا اوروہ کسی سرکاری یا نجی ادارے کے علاوہ اسکولوں عوامی مقامات یا بازاروں میں بھی داخل نہیں ہوسکیں گے

شیئر: