Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیرملکی کارکنان پر زیادہ انحصار کرنے والی چار ہزار فیکٹریوں کی آٹو میشن

سعودی شہریوں کو کلیدی عہدے دیے جائیں گے(فوٹو عکاظ)
سعودی نائب وزیر صنعت و معدنیات انجینیئر اسامہ الزامل نے کہا ہے کہ ’غیرملکی کارکنان پر بہت زیادہ  انحصار کرنے والی چار ہزار فیکٹریوں کی آٹو میشن کا پروگرام بنایا گیا ہے‘۔
 ریاض میں پانچویں صنعتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انجینیئر اسامہ الزامل نے کہا کہ سعودی شہریوں کو کلیدی عہدے دیے جائیں گے۔
عکاظ اخبار کے مطابق انجینیئر اسامہ الزامل نے مزید کہا کہ ’مملکت کو بین الاقوامی بڑی صنعتی طاقت بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور جدت طرازی کا سہارا لیا جائے گا‘۔ 
انہوں نے کہا کہ وزارت صنعت و معدنیات وژن  2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے پرائیویٹ صنعتی شعبے کو صنعتی کونسل کے تحت مختلف سرکاری اداروں سے مربوط کررہی ہے۔
نائب وزیر صنعت و معدنیات کے مطابق ’صنعتی کونسل متعدد صنعتی سیکٹرز اور مختلف ٹریکس کا مجموعہ ہے۔ ڈیجیٹل تبدیلی اس کا اہم حصہ ہے‘۔  

شیئر: