Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیتھرو ایئرپورٹ پر تیز ہوا رکاوٹ بن گئی، مسافر جہاز لینڈ نہ کرسکا

برطانیہ کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر تیز ہواؤں کے باعث ایک جہاز کو لینڈ ہوتے ہی دوبارہ اُڑان بھرنا پڑ گئی۔
برطانوی ٹی وی چینل سکائی نیوز کے مطابق پیر کی صبح کو سکاٹ لینڈ کے شہر ایبر ڈین سے آنے والی پرواز برطانیہ کے سب سے بڑےایئر پورٹ ہیتھرو پہنچی لیکن تیز ہوا کے باعث اسے فوراً ہی دوبارہ اُڑان بھرنا پڑی۔
اس پرواز کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ’بی اے‘ جہاز کے پچھلے ٹائیر رن وے پر لگتے ہیں لیکن آگے والے ٹائیروں کے بھی زمین پر لگنے سے پہلے ہی جہاز دوبارہ سے آسمان کا رخ کرتا ہے۔
تاہم دوسری کوشش میں پائلٹ جہاز کو لینڈ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔
طوفان ملک کے بعد برطانیہ میں طوفان ’کوری‘ کے باعث ملک بھر میں شدید ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے جن کی رفتار 92 میٹر فی گھنٹہ ہے۔
یورپ میں آنے والے طوفان ملک کی تباہ کاریوں کے باعث چار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ کئی گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیلاب آنے کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں گھر بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔
سال 2021 میں برطانیہ کے سب سے بڑے ایئر پورٹ ہیتھرو کو دس لاکھ نوے ہزار مسافروں نے استعمال کیا تھا۔ جبکہ عالمی وبا سے پہلے کے سال سے موازنہ کیا جائے تو اس تعداد سے ایک تہائی زیادہ افراد نے ہیتھرو ایئرپورٹ سے سفر کیا۔
گیارہ فروری سے مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہیتھرو ایئر پورٹ پہنچنے پر کورونا وائرس ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

شیئر: