Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محبت کا دن، سعودی عرب کے بہترین پھول فروش

ویلنٹائن ڈے ’محبت کا دن‘ جس کی مناسبت سے لوگ اپنے پیاروں کو مختلف تحفے و تحائف دینا پسند کرتے ہیں۔ دنیا بھر میں 14 فروری کا منایا جانے والا یہ دن ہر خطے میں منفرد انداز سے منایا جاتا ہے۔
مگر پھول اس دن کا بہت اہم حصہ ہیں۔رنگ برنگے کاغذ میں لپٹے ہوں یا گلدستے کی شکل میں زیادہ تر لوگ پیار کا اظہار پھولوں کے ذریعے کرنا پسند کرتے ہیں۔
عرب نیوز میں شائع ہونےوالی رپورٹ میں مملکت میں پھول خریدنے کی بہترین دکانوں اور کمپنیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں ہیں کہ ویلینٹائن ڈے سے قبل خوبصورت پھولوں کی خریداری کہاں سے کی جائے؟
سعودی عرب میں چند بہترین دکانیں اور کمپنیاں موجود ہیں جو اپ کے گھر کے دروازے تک پھول ڈیلیور کر کے خاص دن کو مزید خاص بنانے اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
ماریہ فلورز:
وسیع پیمانے پر پھولوں کے گلدستے بہترین انداز میں پیش کرنے والی یہ دکان جدہ میں واقع ہے۔جو صلوہ الودانی کی ملکیت ہے۔

ریسل:
یہ ایک ایپلیکشن ہے جس پر چند کلکس کرنے سے آپ اپنے پیاروں اور دوستوں کو پھول اور چھوٹے موٹے گفٹ آئٹمز بھیج سکتے ہیں۔

شمس:
تبوک میں قائم کی گئی پھولوں کی یہ دکان مریم الغنامی نے قائم کی تھی جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس دکان میں پھولوں  کے ساتھ کافی بھی پیش کی جاتی ہے۔

لا ویلے فلاورز:
الخوبر یہ کمپنی آنکھوں کو خوبصورت  لگنے والا پھول گلاب میں مہارت رکھتی ہے۔ جو پھولوں کو معیاری سیاہ ریپنگ پیپر میں پیک کر کے رنگین ڈبوں میں سجا کر پیش کرتے ہیں تاکہ مرجھانے کے بعد بھی آپ نہیں دیر تک پاس رکھ سکیں۔

آیار:
جدہ میں مقیم یی دکانوں گلدانوں میں لگے پھول، گفٹ باکس اور رنگ برنگے گلدستوں کی شکل میں پھول پیش کرتے ہیں۔

ہیوس:
مملکت میں آن لائن پھول خریدنے کی بے شمار آپشنز موجود ہے مگر ہیوس جو صارفین کو ماہانہ اور ہفتہ وار سبکرپشن کی سہولت فراہم  کرتی ہے یہ سب میں نمایاں ہے۔ جسے دفاتر اور گھروں میں پھول بھجوانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

شیئر: