Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے تحت عدن میں چار سکولوں کا افتتاح

یہ کام عالمی تنظیم ہجرت کے تعاون سے کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عدن میں چار سکولوں کا افتتاح کیا ہے۔ یہ کام عالمی تنظیم ہجرت کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سیکریٹری عدن محمد نصر شاذلی نے کہا کہ سکولوں میں توسیع سے طلبہ کی تعداد زیادہ ہوگی اور تعلیم کا معیار بھی بہتر ہوگا۔  
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز یمن میں سکولوں کے حوالے سے بھی بڑا کام کررہا ہے۔

شاہ سلمان مرکز  اب تک 15 سکول کھلول چکا ہے( فوٹو ایس پی اے)

عدن میں ادارہ تعلیم و تربیت کے اعلی عہدیدار عبدالرقیب الرقیبی  کا کہنا ہے کہ التواھی ضلع میں باصھیب سکول، دار سعد ضلع میں اللحوم سکول، المنصورۃ ضلع میں بئر فضل اور نور الدین قاسم سکول جدید خطوط پر کھولے گئے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکز عدن، لحج اور حضرموت میں یمنی وزارت تعلیم و تربیت کی شراکت اور عالمی تنظیم ہجرت کے ذریعے15 سکول کھلول چکا ہے۔

شیئر: