Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی منیرۃ السدیری کا انتقال، ریاض میں نماز جنازہ

شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی اہلیہ تھیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد ریاض میں جمعے کو ادا کی گئی ہے۔ 
 شہزادی منیرہ، شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی والدہ اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قریبی رشتہ دار تھیں۔ 
ایس پی اے کے مطابق نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن، مفتی اعلی شیخ عبدالعزیز آل الشیخ، شاہی خاندان کے افراد، اعلی عہدیدار اور شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک تھی۔
شہزادی منیرۃ السدیری، شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی اہلیہ تھیں۔
ایوان شاہی نے اس سے قبل جمعرات کو بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ شہزادی لولوۃ بنت عبدالرحمن بن عبدالعزیز کی والدہ سعودی شہزادی منیرۃ السدیری کا انتقال ہوگیا ہے۔

شیئر: