Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادی صیتہ بنت جلوی بن سعود کا انتقال

شہزادی صیتہ کے چار بھائی اور ان سمیت چار بہنیں ہیں- (فوٹو اخبار 24)
سعودی عرب میں ایوان شاہی نے بیان جاری کرکے کہا ہے کہ شہزادی صیتہ بنت جلوی بن سعود بن عبدالعزیز آل سعود کا انتقال ہوگیا-
ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی نے تعزیتی بیان جاری کیا ہے کہ شہزادی صیتہ کی نماز جنازہ کل سنیچر 19 جمادی الثانی 1443ھ مطابق  22 جنوری  2022 کو ریاض شہر کی معروف جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں عصر کے بعد ہوگی-
شہزادی صیتہ بنت جلوی کی شادی شہزادہ خالد بن مشعل بن عبدالعزیز آل سعود سے ہوئی تھی ان سے شہزادی شیخہ پیدا ہوئی-
شہزادہ خالد  بن مشعل کا انتقال 4 جمادی الاول 1435ھ مطابق 4 مارچ  2014 کو ہوا تھا- نماز جنازہ 5 مارچ کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی تھی-
یاد رہے کہ شہزادی صیتہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 39 ویں بیٹے شہزادہ جلوی بن سعود بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں- شہزادی صیتہ کے چار بھائی اور ان سمیت چار بہنیں ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: