Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مراکشی بچے ریان کو پانچ دن بعد کنویں سے نکال لیا گیا، ہلاکت کی تصدیق

کنویں سے نکاللے جانے کا منظر مراکشی ٹی وی نے براہ راست دکھایا ہے۔
مراکش کے شمال میں 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں پھنسے ہوئے پانچ سالہ بچے ریان کو امدادی ٹیموں نے پانچ دن بعد گہرے خشک کنویں سے نکال لیا۔
عرب نیوز کے مطابق مراکش کے شاہی محل سے جاری بیان میں ریان کے زندہ نہ بچنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ریان کو کنویں سے نکالے جانے کا منظر مراکشی ٹی وی نے براہ راست دکھایا ہے۔
اندھیرے اور سخت سردی کے باوجود جائے وقوعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ریان کو ریسکیو کرتے ہی خصوصی ایمبولینس میں لے جایا گیا جہاں فوری طور پر طبی معائنہ کیا گیا۔ ریان کو خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بیان میں پانچ سالہ بچے ریان کے والدین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ ریان کو نکالنے کے لیے مراکش کے شمال میں 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں امدادی ٹیموں نے کنویں کے برابر میں ایک گڑھا کھودا تھا تاہم مٹی کے تودے گرنے کے خطرے کے باعث کام روکا گیا۔
یاد رہے کہ پانچ سالہ ریان منگل کی رات شمالی مراکش کے شہر شفشاون کے قریب باب برد کے ایک قریے میں واقع 32 میٹر گہرے خشک کنویں میں گر گیا تھا۔ کنویں کا دہانہ تنگ ہے جس کی وجہ سے اس کی تہہ تک رسائی میں مشکلات درپیش تھیں۔

شیئر: