Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر: تجارتی مرکز میں آتشزدگی، ایک شخص زخمی 

فائرفائٹنگ کی کارروائی میں اسنارکل بھی استعمال کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
الخبرکے ایک تجارتی مرکز میں لگنے والی آگ پرقابوپالیا گیا۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہوا جسے ابتدائی طبی امداد دے کرہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریجنل شہری دفاع نے ٹوئٹرپربتایا کہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ کی اطلاع ملتے ہی امدادی یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔
فائرفائٹرز نے فوری طورپرآگ بجھانے کا آغاز کردیا۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے جلد ہی شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پرقابو پالیا۔
آتشزدگی سے ایک شخص زخمی ہوا جسے موقع پرموجود ہلال الاحمر کے طبی یونٹ نے طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔
شہری دفاع نے آگ بجھانے کے لیے اسنارکل بھی استعمال کی جس سے جلد ہی آتشزدگی پرقابوپالیا گی۔

شیئر: