Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن: حوثیوں کی بارودی سرنگوں سے 30 ہلاک 35 زخمی

بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 2 انجئینربھی ہلاک ہوئے(فوٹو، ٹوئٹر)
بارودی سرنگوں کے امور کے نگراں یمنی ادارے نے کہا ہے کہ جنوری 2022 کے دوران پورے ملک میں حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں سے ریکارڈ تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں۔   
سبق ویب سائٹ کے مطابق یمنی ادارے کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر 30  شہری ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ بارودی سرنگیں صاف کرنے والے 2 انجینیئرز بھی سرنگیں صاف کرنے کے دوران ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ 
یمنی ادارے نے توجہ دلائی کہ بیشتر ہلاکتیں شبوہ، الحدیدہ اور مارب کے ان علاقوں میں ہوئیں جنہیں سرکاری افواج نے حال ہی میں حوثیوں سے بازیاب کیا تھا۔ 5 سول گاڑیاں تعطل کا شکار ہوئیں۔ تین موٹر سائیکلیں متاثر ہوئیں جبکہ 25 جانور بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 
جنوری کے دوران شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے ماتحت بارودی سرنگیں صاف کرنے والے ادارے ’مسام‘ نے توجہ دلائی تھی کہ حوثی بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز بم تیار کرنے میں پیچیدہ ٹیکنالوجی استعمال کرنے لگے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی مہارتیں تشویش کا باعث بن گئی ہیں۔ شہریوں کی ہلاکتیں اسی کا نتیجہ ہیں۔ 

شیئر: