Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی عرب میں النعیریہ کمشنری بھی سگنل فری

النعیریہ سعودی عرب کی تیسری سگنل فری کمشنری بن گئی( فوٹو الوطن)
 سعودی عرب میں النعیریہ نے تیسری سگنل فری کمشنری ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
محکمہ ٹریفک نے بلدیاتی کونسل کے تعاون سے کمشنری کا آخری سگنل بھی ختم کر دیا جس سے ٹریفک رواں دواں ہوگیا۔
الوطن اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک کےعہدیدار نے بتایا کہ النعیریہ کو سگنل فری بنانے میں ٹریفک اور بلدیاتی کونسل کے ذمہ داران نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ 

 2014 میں الخفجی کمشنری کو سگنل فری بنایا گیا تھا۔ ( فوٹو الوطن)

محکمہ ٹریفک کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹریفک سگنل فری ہو جانے پر حد سے زیادہ رفتار سے ڈرائیونگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے۔ حادثات کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اژدحام بھی نہیں ہے۔ 
یاد رہے کہ مملکت میں سب سے پہلے 2014 میں الخفجی کمشنری نے سگنل فری ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد دومتہ الجندل کمشنری نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ 
یاد رہے کہ بھوٹان کا دارالحکومت  پہلا شہر ہے جس نے 2012 میں سگنل فری ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا پہلا تجربہ تھا۔ 

شیئر: