Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم کی بیٹنگ بھی کراچی کنگز کو چھٹی شکست سے نہ بچا سکے

کراچی کنگز نے اب تک پانچ میچز کھیلے اور کسی میں کامیاب نہ ہو سکی۔ (فوٹو: پی ایس ایل)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 19 ویں میچ  میں پشاورزلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی۔
اتوار کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں 194رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 138 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم 59 رنز بنا کر سلمان ارشد کی گیند پر ایل بھی ڈبلیو اور جو کلارک 26 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
کراچی کنگز کے پہلے کھلاڑی شرجیل خان 14 رنز بنا کر سلمان ارشد کی گیند پربین کٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
 پشاور زلمی کے حضرت اللہ ززئی نے 52 جبکہ محمد حارث 49  رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کے شعیب ملک 31 رنز بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی ایک اوراحمد بٹ دو رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگز کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے کرس جارڈن نے تین جبکہ محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پی ایس ایل کے ساتویں ایڈشن میں اب تک کراچی کنگز اور پشاور زلمی دونوں ٹیموں کی کارکردگی خاص نہیں رہی۔
البتہ پشاور زلمی کی کارکردگی کراچی کنگز کے مقابلے میں کچھ بہتر رہی ہے۔
پشاور زلمی نے اب تک سات میچ کھیلے ہیں جن میں سے تین میچز میں جیتنے کے بعد پوانٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
کراچی کنگز پی ایس ایل سیون میں کافی مشکل حالات میں رہی۔ کراچی کنگز نے اب تک چھ میچز کھیلے اور کسی میں کامیاب نہ ہو سکی۔

شیئر: