Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا میں بین الاقوامی سائیکل ریس، قریہ ذی عین میں سیاحت سمیت گذشتہ ہفتے کی تصویری جھلکیاں

العلا میں سائیکل ریس منعقد:العلا میں بین الاقوامی سائیکلسٹ کے درمیان ریس منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔  
 

سعودی ایئرلائن کے طیارے پر ریاض سیزن لوگو:سعودی ایئر لائن نے ریاض سیزن کی مناسبت اپنے طیارے کو موسم ریاض کے لوگوں سے سجا دیا ۔  

 

نمائش میں قدرتی ماحول سے تیار فن پارے:صحرا العلا نمائش کا افتتاح ہوا ہے جس میں قدرتی ماحول سے تیار ہونے والے فن پاروں کی نمائش کی جائے گی ۔  
 

کنگ عبداللہ پارک میں سرمایہ کاری کے متعدد مواقع :ریاض میں کنگ عبداللہ پارک میں نجی شعبے کےلیے سرمایہ کاری کے متعدد مواقع ہیں جہاں 322880 مربع میٹر کا رقبہ ہے ۔
 

قریہ ذی عین میں سیروسیاحت کے لیے قدیم اشیا:مملکت کے تاریخی قریے ذی عین میں سیروسیاحت کےلیے آنے والوں کو تاریخی اشیا پرانے طرِز پر تیار و استعمال کرنے کی سہولت فراہم کرکے سیاحت کی دنیا میں اچھوتے پن کی مثال قائم کردی۔  
 

مشترکہ عسکری مشق ’رماح النصر2022 ‘ :​سعودی عرب میں مشترکہ عسکری مشق ’رماح النصر2022 ‘ میں مملکت کی تمام مسلح فورسز شامل ہیں جبکہ  پاکستان ، بحرین  اور امریکہ کے عسکری دستوں نے مشقوں میں حصہ لیا ۔  

جدہ اور ضبا بندرگاہوں پر منشیات سمگل کی کوششیں ناکام:سعودی کسٹم اتھارٹی نے جدہ اور ضبا کی بندرگاہوں پرمنشیات اسمگل کرنے کی دوکوششوں کو ناکام بناتے ہوئے لاکھ نشہ آورگولیاں ضبط کرلیں۔

شیئر: