Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں پندرہ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز، پاکستان کی شرکت

رماح النصر 2022 کےعنوان سے مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے (فوٹو ٹوئٹر: وزارت دفاع)
سعودی عرب نے پیر کو مشرقی ریجن کے ایئر وار سینٹر میں ’رماح النصر (فتح کے تیر) 2022 کےعنوان سے پندرہ روزہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ برادر اور دوست ممالک بھی شریک ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مشقوں میں سعودی عرب کی بری، بحری اور فضائی افواج کے دستوں کے علاوہ نیشنل گارڈز کی وزارت اور ریاستی سلامتی کے ادارے کے دستے شامل ہیں۔ 
فوجی مشقوں کے کمانڈر میجر جنرل خالد الحربی نے کہا کہ وزارت دفاع چاہتی ہے کہ پیشہ ورعسکری فورس اتحادی افواج کی قیادت کرے۔ یہ کام پیشہ ورنہ استعداد اور خود اعتمادی کے ساتھ انجام دیا جائے۔ 

 ایئر وار سینٹر میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری مشقیں ہیں(فوٹو ٹوئٹر وزارت دفاع)

مشرقی ریجن میں ایئر وار سینٹر میں یہ اپنی نوعیت کی دوسری مشقیں ہیں۔ سعودی عرب، برادر اور دوست ممالک کی افواج کے دستوں کی حربی استعداد اجاگر ہونے کے ساتھ کثیر جہتی خطرات سے نمٹنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔ 
واضح رہے کہ ’رماح النصر 2022 ‘ میں شرکت کرنے کے لیے دیگر ممالک کے فوجی دستے مشرقی ریجن کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ چکے ہیں۔
عسکری مشقوں میں سعودی عرب کی تمام مسلح فورسز شامل ہیں۔ پاکستان، بحرین  اور امریکہ کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں۔

شیئر: