Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور بحرین کی بحریہ کی جبیل میں مشترکہ مشقیں

بحری مشقوں میں فضائیہ کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں(فوٹو ای پی اے)
 سعودی رائل نیول فورسز اور بحرین کی  بحریہ نے پیر کو الجبیل کے شاہ عبدالعزیز نیول بیس میں مشترکہ مشقوں کا آغاز کیا ہے، انہیں (پل 22) کا نام دیا گیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الشرقیہ بحری بیڑے کے کمانڈر میجر جنرل ماجد القحطانی نے بتایا کہ’ سعودی بحرینی فوج مشقوں کا مقصد خطے کے امن و استحکام میں معاون امکانات کو مضبوط بنانا، بحری فوجی آپریشن میں نئی تکنیک استعمال کرنا،دائرہ کار کو وسعت دینا اور حربی طریقوں میں مہارت پیدا کرنا ہے ۔ ان مشقوں کا مقصد تجربات کا تبادلہ بھی ہے‘۔  

مشترکہ مشقوں کو (پل 22) کا نام دیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

میجر جنرل ماجد القحطانی نے بتایا کہ’ دونوں ملکوں کی بحری مشقوں میں فضائیہ کے دستے بھی حصہ لے رہے ہیں‘۔
اس سے قبل دونوں ملک بحری مشقیں کر چکے ہیں۔ ان کی بدولت سیکیورٹی تعاون مستحکم ہو رہا ہے۔ علاقائی سمندر کا حفاظتی نظام بہتر ہو رہا ہے۔
علاوہ ازیں مشترکہ بحری کارروائی اور اس کے تصورات میں یکسانیت قائم ہو رہی ہے۔

شیئر: