Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بحری افواج کی پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں ’نسیم البحر‘

سعودی بحری افواج کراچی پہنچی ہیں جہاں پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر مشترکہ مشقیں ’نیسم البحر‘ کریں گی۔
العربیہ کے مطابق مشترکہ مشقوں میں سعودی بحریہ کے جنگی بیڑے شریک ہوں گے۔
اس سے قبل بھی سعودی بحری افواج نے پاکستانی بحریہ کے ساتھ متعدد مشترکہ مشقیں کی ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعاون کے تحت سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان عسکری شعبوں میں تعاون کے متعدد معاہدے بھی ہیں۔
قبل ازیں سعودی زیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کچھ عرصہ قبل اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔
علاوہ ازیں سعودی بحریہ کے بیڑے کی پاکستان آمد  پر سعودی نیوی کے کمانڈر ریئرایڈمرل ساجر بن رافید العنزی کا کہنا ہے کہ دونوں نیوی میں مشترکہ مشقیں ’نیسم البحر‘ کی جائیں گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیڑے کے کمانڈر شاہی بحریہ کے  ایڈمرل ساجر العنزی نے مزید کہا کہ پاکستانی بحریہ کے ساتھ مل کر کی جانے والی مشقوں کے حوالے سے تمام تر تیاریاں انتہائی مہارت سے کی گئی ہیں جبکہ سلامتی کے تمام ضوابط کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔

 بحریہ اور فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی مشقیں کی جائیں گی(فوٹو ایس پی اے)

ایڈمرل ساجر العنزی کا کہنا تھا کہ موجودہ مشق دوست اور برادر ممالک کے ساتھ کی جانے والی مشقوں کا تسلسل ہے جس کا ہدف دونوں ملکوں کی بحریہ کے تجربات سے مستفیض ہونا اور مل کرکام کرنا ہے۔
واضح رہے رائل سعودی ایئر فورس بھی اپنے متعدد فائٹرجہاز وں کے ساتھ مشترکہ مشقوں میں شریک ہے جس میں بحریہ اور فضائیہ کے مشترکہ آپریشنز کی مشقیں کی جائیں گی۔

شیئر: