Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کے پرانے محلوں سے 100 کلو سونا اور 60 ملین ریال ضبط

’شہر میں جرائم کی سب سے زیادہ شرح پرانے محلوں میں ہے‘ (فوٹو: المواطن)
مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے سربراہ جنرل صالح الجابری نے کہا ہے کہ جدہ کے پرانے محلے جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’شہر میں جرائم کی سب سے زیادہ شرح پرانے محلوں میں ہے جہاں چوری، لوٹ مار، منشیات اور یہاں تک کہ انسانی تجارت میں ملوث گروہ پناہ لیے ہوئے تھے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’پرانے محلوں سے ایک سو کلو سونا جس کی مالیت 50 ملین ریال سے زیادہ ہے کے علاوہ اور60 ملین ریال کیش ضبط ہوئے ہیں۔‘
’جرائم پیشہ عناصر سے ضبط ہونے والی یہ رقم غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھیجی جانے والی تھی۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’اسی عرصے کے دوران کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ پر اسی محلے کے افراد 10 ملین ریال سامان میں چھپا کر بیرون ملک لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’محلوں کو گرانے کے دوران 10 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں جبکہ شہر میں جرائم کی شرح میں 12 فیصد کمی ہوئی ہے۔‘

شیئر: