Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ کی کروشیا کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات 

کروشیا کی حکومت اور دوست عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں( فوٹو ایس پی اے)  
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو زغرب میں کروشیا کے وزیراعظم سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے شاہ سلمان بن عبدلعزیزاور ولی عہد کی جانب سے کروشیا کے وزیراعظم، حکومت اور دوست عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں۔  
کروشیا کے وزیراعظم نے سعودی قیادت کے  لیے خیر سگالی کے جوابی پیغامات شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیے۔ 
ملاقات کے دوران فریقین نے مملکت اور کروشیا کے درمیان تعاون اور تمام شعبوں میں انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں ملکوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر سعودی وژن 2030 کے تناظر میں مشترکہ تعلقات کو بڑھانے،دونوں دوست ملکوں اور عوام کی مزید خوشحالی و ترقی کے امور بھی زیر بحث آئے۔
فریقین نے ہر سطح پر یکجہتی بڑھانے کی نئی حکمت عملی پر بھی بات چیت کی ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی اہم مسائل اوران کے حل کے لیے دونوں ملکوں کی جانب سے کی جانے والی کوششیں بھی زیر بحث آئی ہیں۔ 
 ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے اور عالمی امن و سلامتی کے استحکام کی خاطر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےاسلحہ کو مشرق وسطی سے پاک کرنے اور رکھنے کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں میں تیزی لانے کی اہمیت سے اتفاق کیا گیا ہے۔ 

علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی بات چیت کی گئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کروشیا کے وزیر خارجہ و یورپی امور جارڈن گرینچ ریڈمین سے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق سرکاری مذاکرات میں دونوں وزرا نے تمام شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں فروغ دینے اور مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
مختلف سطحوں پرکثیر فریقی سیاسی و امن و سلامتی کے امور میں یکجہتی بڑھانے کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹیکنالوجی، ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے سلسلے میں تعاون اور سعودی وژن 2030 کے تناظر میں تجربات کے تبادلے کا موضوع بھی زیر بحث آیا ہے۔

 فیصل بن فرحان نے کروشیا کی پارلیمنٹ کے صدر سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)

 فریقین نےعلاقائی و بین الاقوامی حالات، اس حوالے سے ایران کے ایٹمی پروگرام اور تہران کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں اور سمجھوتوں کی خلاف ورزی کا راستہ روکنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں پر بھی بات چیت کی ہے۔
یمنی عوام کے خلاف حوثیوں کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند کرانے کے لیے علاقائی و بین الاقوامی کوششوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیال
اس موقع پر کروشیا کے لیے سعودی سفیر اسامہ الاحمدی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن الداود بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ فیصل بن فرحان نے کروشیا کی پارلیمنٹ کے صدر سے بھی ملاقات کی ہے۔

شیئر: