Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کے سینیگال اور جیبوتی کے وزرائے خارجہ سے رابطے 

ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے( فائل فوٹو العربیہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو سینیگال اور جبوتی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفون پر رابطے کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے سینیگال کی وزیر خارجہ سے رابطے کے دوران ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی درخواست کی حمایت پر سینیگال کی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ 
دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور سینیگال کے دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ مفادات میں معاون رشتوں کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی امور اور حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نےجیبوتی کے ہم منصب محمود علی یوسف سے بھی رابطہ کرکے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق مملکت کی درخواست کی حمایت پر جیبوتی کا شکریہ ادا کیا۔
سعودی عرب اور جیبوتی کے دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی اہم امور اور ان کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

شیئر: