Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نایاب ہیرا7کروڑ 10لاکھ ڈالر میں نیلام

ہانگ کانگ...... ہانگ کانگ میں ایک نایاب گلابی ہیرے نے قیمتی پتھروں کی نیلامی کے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ نیلامی کے منتظمین نے بتایاکہ 59.6 قیراط کا یہ نایاب ہیرا 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہوا۔ نیلامی شروع ہونے کے5 منٹ کے اندر یہ ہیرا فروخت ہو گیا۔پنک ا سٹار نام کا یہ ہیرا دنیا کا سب سے بڑا پالشڈ ہیرا ہے۔جنیوا میں 2013 میں ہونے والی ایک نیلامی کے دوران اس ہیرے کی 83 ملین ڈالر بولی لگی تھی تاہم بعد میں اس کا خریدار اس کی قیمت ادا کرنے سے مکر گیا تھا۔ہیرے فروخت کرنے والے ایک بیوپاری الیگزینڈر بریکنر نے بتایاکہ یہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔ اس کا رنگ اسے ناقابل اعتماد بناتا ہے۔ گزشتہ سال اوپن ہائمر بلو کے نام سے پہچانا جانے والا ایک ہیرا 5 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوا تھا۔

شیئر: