Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرملکی لا فرمز کھولنے کی شرائط

غیرملکی لافرم کھولنے کے لیے6 نکاتی شرائط مقرر کی گئی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی حکومت کی جانب سے قانون وکالت کے اجرا کے20 برس بعد ترامیم کے باعث مملکت میں غیرملکی لا فرمز کھولنے کی اجازت حاصل ہوگئی۔ حکومت نے اس کے لیے چھ شرائط مقرر کی ہیں۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق ترمیم شدہ قانون وکالت کا مسودہ 34 دفعات پر مشتمل ہے۔ اس کے بموجب غیرملکی لا فرمز مندرجہ ذیل شرائط پوری کرنے پر کھولی جاسکتی ہیں۔ 
غیرملکی لا فرم منفرد عالمی شہرت کی مالک ہو۔ 
مملکت میں اپنی برانچ کھولنے کی امیدوار لا فرم کا اپنا لائسنس مؤثر ہو۔ 
غیرملکی لا فرم کو اپنے شعبے میں کم از کم دس سال کا تجربہ ہو۔ 
امیدوار لا فرم کم از کم تین مختلف ممالک یا کسی ایک ملک کے پانچ صوبوں میں اپنی دفاتر قائم کیے ہوئے ہو بشرطیکہ صوبوں کے قوانین ایک دوسرے سے مختلف ہوں۔ 
لا فرم کے سعودی عرب میں کم از کم دو نمائندے ہوں اور مملکت کے اقامہ ضوابط کے پابند ہوں۔ 
غیرملکی لا فرم کو لائسنس فیس جمع کرانا ہوگی۔ تجدید مقررہ لائحہ عمل کے مطابق ہوگی۔ لائسنس کی درخواست مسترد ہونے پر فیس واپس کردی جائے گی۔  
سعودی ماہرین قانون نے کہا ہے کہ سعودی کابینہ نے غیرملکی لا فرمز مملکت میں کھولنے کی اجازت مقامی قانون دانوں اور ملکی لا فرمز کا معیار بلند کرنے کی غرض سے دی ہے۔ 

شیئر: