Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میں پاکستان میں آپ کی سینچری دیکھنا چاہتا ہوں،‘

کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آخری سینچری نومبر 2019 میں بنائی تھی۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا کی ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ پچھلے برس ٹی20 ورلڈکپ میں ہوا تھا اور یہ میچ پاکستان باآسانی 10 وکٹوں سے جیت گیا تھا۔
دونوں ملکوں کے درمیان آخری دو طرفہ سیریز تقریباً 10 سال پہلے انڈیا میں ہی کھیلی گئی تھی۔ اس کے علاوہ دونوں ٹیموں کا سامنا صرف آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہی ہوتا ہے۔
لیکن پھر بھی مداح ہیں کہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ انہیں جلد ہی دونوں ٹیموں کے درمیان کوئی کرکٹ سیریز دیکھنے کو ملے گی۔
سابق انڈین کپتان وراٹ کوہلی کے پرستاروں کی دنیا بھر میں تعداد اگر کروڑوں نہ سہی لاکھوں میں تو ہوگی اور وہ ہر میچ میں ان سے بڑی اننگز کھیلنے کی توقع رکھتے ہیں۔
کوہلی نے بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی آخری سینچری نومبر 2019 میں بنائی تھی۔
پاکستان میں ان کے کچھ ایسے فینز بھی ہیں جو اپنے پسندیدہ کھلاڑی وراٹ کوہلی کو اپنے ہی ملک میں سینچری بناتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
جمعے کے روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایک میچ کے دوران ایک کرکٹ فین وراٹ کوہلی کی ایک بڑی سی تصویر لے کر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پہنچ گئے جس پر لکھا تھا ’میں پاکستان میں آپ کی سینچری دیکھنا چاہتا ہوں۔‘
ان کی یہ تصویر پاکستانی سپورٹس جرنلسٹسویرا پاشا نے ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا ’پاکستان وراٹ کوہلی کی سینچری اپنے بیک یارڈ میں دیکھنے کا مطالبہ کررہا ہے۔‘

سوشل میڈیا پر دیگر صارفین بھی پاکستان کے قذافی سٹیڈیم میں وراٹ کوہلی کی تصویر دیکھ حیران ہوئے۔

’سر سیٹھ عبداللہ‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’پی ایس ایل میں ایک وراٹ کوہلی کا فین بلکل محفوظ ہے، کوئی انہیں دھمکیاں یا انڈیا جانے کو نہیں کہے گا کیونکہ ہم ایک ایسی قوم ہیں جس کا دل بہت بڑا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا ’ذرا سوچیے ایک انڈین اگر آئی پی ایل یا کسی اور ایونٹ میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا بینر لیا کھڑا ہوتا تو کیا ہوتا؟

شیئر: