Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ اور عراقی ہم منصب کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کا جائزہ 

 شہزادہ فیصل بن فرحان امن کانفرنس میں شرکت کے لیے میونخ میں ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعے کو میونخ میں عراقی وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد محمد حسین سے ملاقات کی ہے۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے جرمنی کے دورے پر ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے متعدد شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات، باہمی تعاون اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوئی ہے( فوٹو ایس پی اے)

عراق اور سعودی عرب میں مزید امن و استحکام و خوشحالی کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔
فریقین نے مختلف شعبوں خصوصا سیاسی، اقتصادی اور سلامتی سے متعلق امور میں تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کی ہے۔
 دہشت گردی و انتہا پسندی کے انسداد میں دونوں ملکوں کی کوششوں پر تبادلہ خیال اور باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی امور پر موقف کا تبادلہ کیا۔ 
اس موقع پر جرمنی میں متعین سعودی سفیر حصام بن ابراہیم بھی موجود تھے۔ 

شیئر: